سعودی عرب: خودکش حملہ آوروں کو سزائے موت

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
سعودی عرب کی ایک عدالت نے دارالحکومت ریاض میں مئی سنہ 2003 کے دوران خودکش حملے کرنے والے پانچ افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے اتوار کو اس مقدمے کے دیگر 37 افراد کو تین سے 35 سال کی سزا بھی سنائی۔
عدالت کی جانب سے جن پانچ افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ان کے نام ظاہر نہیں کیےگئے۔
دوسری جانب ’سبق‘ نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ پانچ افراد رہائشی عمارتوں میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث پائے گئے تھے۔
سعودی اخبار ’گزٹ‘ کے مطابق ان پانچ افراد میں سے ایک الہائر نامی جیل کا سابق گارڈ تھا اور اس نے ایک مطلوب دہشت گرد کو پناہ دی تھی۔
خیال رہے کہ اس حملے میں 39 غیر ملکیوں سمیت مقامی افراد بھی شامل تھے۔
اس حملے کا الزام القاعدہ سے منسلک ایک شدت پسند تنظیم پر عائد کیا گیا تھا جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ اس کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا تھا۔
اس واقعے کے بعد حکام نے جہادی گروپ کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران ہزاروں افراد کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







