شام کے قلعہ الحصن پر لگے جنگ کے زخم

قلعے پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد شامی فوج اسے دیکھ رہا ہے

،تصویر کا ذریعہOther

،تصویر کا کیپشنقلعے پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد شامی فوج اسے دیکھ رہا ہے

شام میں سرکاری فوج نے لبنان کی سرحد کے قریب واقع صلیبی دور کے تاریخی قلعے الحصن کو باغیوں سے آزاد کروا لیا ہے۔

فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ لڑائی کے دوران 93 باغیوں کو ہلاک کیا گیا اس دوران ایک قریبی دیہات کو بھاری نقصان پہنچا۔

جمعے کو یونیسکو کی جانب سے ورثہ قرار دیے جانے والے اس قلعے میں صحافیوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔

ایک پہاڑی کی چوٹی پر بنائے گئے اس قلعے میں بمباری سے ہونے والے نقصانات واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس میں سے کتنا نقصان قلعے کا کنٹرول واپس لینے کے لیے کی گئی سرکاری فورسز کی کارروائی کی وجہ سے ہوا ہے۔

یہ قلعہ پچھلے دو برسوں سے باغیوں کے قبضے میں تھا۔ یہ گذشتہ تین برس سے شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث خطرے سے دوچار کئی تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔

آٹھ سال قبل جب بی بی سی کی ٹیم یہاں دستاویزی فلم بنانے گئی تو یہ قلعہ ایسا دکھائی دیتا تھا

،تصویر کا ذریعہOther

،تصویر کا کیپشنآٹھ سال قبل جب بی بی سی کی ٹیم یہاں دستاویزی فلم بنانے گئی تو یہ قلعہ ایسا دکھائی دیتا تھا
قلعے کے بیرونی حصے آج بھی صحیح سلامت ہیں

،تصویر کا ذریعہOther

،تصویر کا کیپشنقلعے کے بیرونی حصے آج بھی صحیح سلامت ہیں
لیکن قلعے کے اندر ملبہ بکھرا دکھائی دیتا ہے

،تصویر کا ذریعہOther

،تصویر کا کیپشنلیکن قلعے کے اندر ملبہ بکھرا دکھائی دیتا ہے
ان ستونوں کے گنبد کبھی سلامت تھے اور صحن میں ملبہ نہیں تھا

،تصویر کا ذریعہOther

،تصویر کا کیپشنان ستونوں کے گنبد کبھی سلامت تھے اور صحن میں ملبہ نہیں تھا
گرے ہوئے ستون اور آتشزدگی کے نشانات بھی یہاں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں

،تصویر کا ذریعہOther

،تصویر کا کیپشنگرے ہوئے ستون اور آتشزدگی کے نشانات بھی یہاں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں
قلعے کے قریب ہی واقع ایک جدید عمارت کو پہنچنے والا نقصان قلعے میں ہونے والے لڑائی کی شدت ظاہر کرتا ہے

،تصویر کا ذریعہOther

،تصویر کا کیپشنقلعے کے قریب ہی واقع ایک جدید عمارت کو پہنچنے والا نقصان قلعے میں ہونے والے لڑائی کی شدت ظاہر کرتا ہے