پیرس: ’فوجی پر حملہ کرنے والا گرفتار‘

فرانس میں حکام کے مطابق پولیس نے سنیچر کو پیرس کے پاس ایک فوجی پر چاقو سے حملہ کرنے والے کے سلسلے میں ایک 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پولیس نے حملے کے مشتبہ شخص کو بدھ کی صبح دارالحکومت پیرس سے 45 کلو میٹر جنوب مغربی علاقے سے گرفتار کیا۔
انھوں نے کہا یہ ’خطرناک شخص‘ موقعۂ واردات پر ملنے والے شواہد کی بنیاد پر پکڑا گیا۔
بدھ کو ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر داخلہ اچانک کسی نتیجے پر پہنچنے سے متنبہ کیا۔
انھوں نے کہا ’میں محتاط رہنا پسند کروں گا۔ ہمیں اس کے مقصد، اس کے ماضی اور اس کے گھر کے ماحول کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے‘۔

واضح رہے کہ یہ واردات لندن کے علاقے وولچ میں برطانوی فوجی لی رگبے کے قتل کے تین دن بعد ہوئی۔
ادھر فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گا۔
اس سے پہلے عینی شاہدین نے حملہ آور کا حلیہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا تعلق شمال افریقی علاقے سے تھا اور اس نے داڑھی رکھی ہوئی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حکام نے بتایا کہ اس شخص کو سکیورٹی کیمروں کے ذریعے دیکھا گیا کہ وہ اپنا لباس اتار کر یورپی لباس پہن کر بھاگ رہا تھا۔
القاعدہ کے شمال افریقہ گروپ کی جانب سے ملنے والی دھمکی کے بعد فرانس میں ہائی الرٹ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں میں فرانس افریقہ ملک مالی میں فوجی مداخلت میں شامل رہا ہے۔







