امریکہ: سیاٹل میں فائرنگ، پانچ ہلاک

امریکہ کی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کے نزدیک فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں ہوئی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کمپلیکس کی تلاشی کے دوران ایک مرد اور ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔
اس کے بعد فیڈرل وے کی ایک کار پارکنگ میں دو مرد زخمی حالت میں ملے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس وقت فائرنگ کی جب ان میں سے ایک شخص نے بندوق دکھائی۔
دونوں افراد بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ بعد میں ایک اور شخص کار پارکنگ میں مردہ حالت میں برآمد ہوا۔
فیڈرل وے پولیس کی ترجمان کے مطابق ’جب ہم وہاں پہنچے، تو پہلے سے ہی بعد بہت زیادہ فائرنگ ہوئی تھی اور فائرنگ کی شکایات ہنگامی نمبر پر موصول ہوئیں‘۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ شروع کیسے ہوا لیکن مقامی ٹیلی ویژن نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ ان چار افراد کے مابین ہوئی جو ہلاک ہو گئے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خبر رساں ادارے اے پی نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ہم گھر گھر جا رہے ہیں تاکہ اس واقعے کے عینی شاہد مل سکیں جبکہ ہمیں امید ہے کہ کوئی اور متاثرہ شخص برآمد نہیں ہو گا‘۔







