مفلوج کرنے کی سزا نہ دی جائے: برطانیہ

برطانیہ نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک شخص کو مفلوج کرنے والے شخص کو بھی مفلوج کرنے کی سزا نہ دے۔

برطانوی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لندن کو اس سزا دینے کے حوالے سے تشویش ہے اور یہ سزا ’گھناؤنی‘ ہے۔

’بین الاقوامی قوانین کے تحت اس قسم کی سزا ممنوع ہے۔‘

یاد رہے کہعلی الخواہر چودہ برس کے تھے جب انہوں نے اپنے دوست کی پشت میں چاقو گھونپ دیا تھا۔ علی پچھلے دس سال سے جیل میں ہیں۔

سعودی عرب کی میڈیا کے مطابق علی کو کو کمر کے نیچے سے مفلوج کردیا جائے گا اگر وہ اپنے دوست کو ڈھائی لاکھ پاؤنڈ ادا نہ کرسکے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس سزا کو تشدد کے مترادف قرار دیا ہے۔