سٹیو جابز کا کیرئر: تصاویر میں

ایپل کے شریک بانی سٹیو جابز کا کیرئر تصاویر میں

سٹیو جابز
،تصویر کا کیپشنسٹیو جابز اور سٹیو ووزنیاک نے پہلی مرتبہ سلیکون ویلی میں ایپل کا آغاز کیا۔ سٹیو جابز نے اس کے لیے اپنی گاڑی بیچ دی۔ ان کا پہلا کمپیوٹر انیس سو چھہتر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
سٹیو جابز
،تصویر کا کیپشنایپل انیس سو اسی میں مقبول ہوا اور اس نے سٹیو جابز کو کروڑ پتی بنا دیا۔ دو برس بعد ایپل کی فروخت ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
سٹیو جابز
،تصویر کا کیپشنانیس سو پچاسی میں سٹیو جابز اور ایپل کے چیف ایگزیکٹو جان شُولے کے درمیان تنازع ہو گیا۔ جس کے بعد نہ صرف سٹیو بلکہ ووزنیک نے بھی استعفعٰی دے دیا۔
سٹیو جابز
،تصویر کا کیپشنانیس سو چھیاسی میں انہوں نے NeXT کے نام سے نئی کمپنی بنائی۔ اس کا پہلا کمپیوٹر تین سال بعد ساڑھے چھ ہزار ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
سٹیو جابز
،تصویر کا کیپشنجابز نے انیس سو ستانوے میں ایک مرتبہ پھراس وقت ایپل میں شمولیت اختیار کی جب ایپل نےNeXT کمپنی کو ہی چار سو تیس ملین ڈالر میں خرید لیا۔
سٹیو جابز
،تصویر کا کیپشنآئی میک نے جو انیس سو اٹھانوے میں پیش کیا گیا ایپل کی قسمت بدل دی۔ اس کے دو برس بعد سٹیو جابز کو ایپل کا چیف ایگزیکٹیو بنا دیا گیا۔
سٹیو جابز
،تصویر کا کیپشنسٹیو جابز نے آئی بی ایم اور موٹرولا کے ساتھ اشتراک کر کے ’پاور بک لیپ ٹاپس‘ کے لیے چِپس بنائیں۔ انہوں نے دوسرے ہارڈ ویئر بنانے والی کمپنیوں کو اپنی کمپنی کے آپریٹنگ سسٹم بنانے کے لائیسنسوں کا اجراء بند کر دیا۔
سٹیو جابز
،تصویر کا کیپشنایپل نے اپنے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے آئی پوڈ سیریز کو نینو اور ویڈیو ورژن کے ساتھ بڑھایا۔ اس پروڈکٹ نے لوگوں کے موسیقی کے خریدنے اور سننے کے انداز کو بدل دیا۔
سٹیو جابز
،تصویر کا کیپشندو ہزار چھ میں ڈِزنی نے پِکسار کو سات اعشاریہ چار ارب ڈالر میں خرید لیا۔ جس کے بعد سٹیو جابز ڈِزنی کے انفرادی طور پر سب سے زیادہ شیئرز رکھنے والے شخص بن گئے۔
سٹیو جابز
،تصویر کا کیپشنایپل نے اپنا پہلا سمارٹ فون دو ہزار سات میں پیش کیا۔ اس نئے فون کو خریدنے کے لیے لوگوں کا ہجوم رات بھر انتظار کرتا رہا۔
سٹیو جابز
،تصویر کا کیپشنایپل کے آئی پیڈ ٹیبلٹ نے ٹچ سکرین کمپیوٹر کی مارکیٹ میں انقلاب برپا کر دیا۔
سٹیو جابز
،تصویر کا کیپشنسٹیو جابز کی موت نہ صرف ایپل بلکہ پوری صنعت میں محسوس کی جائے گی۔