تتلی کی اڑان کا راز

سائنس دانوں نے تتلی کے اُڑنے کا راز معلوم کرنے کے لیے ایک مصنوعی تتلی تشکیل دی ہے۔

فائل فوٹو

سائنسں دانوں نے ایک ایسی دوشاخہ تتلی کا جس کے پر پیچھے کی جانب نکلے ہوئے ہوتے ہیں ماڈل بنایا ہے جو اُن کے مطابق اصل تتلی کی طرح اڑ سکتی ہے۔

دوشاخہ تتلیوں کے بڑے پر ہوتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دوسری تتلیوں کی طرح اڑ سکتی ہیں۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ اُن کے بنائے ہوئے تتلی کے ماڈل کا جائزہ لینے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ دوشاخہ تتلیاں اپنے پر اوپر نیچے کر کے پرواز کر سکتی ہیں۔

مصنوعی تتلی کے بارے میں تفصیلی معلومات بیانسپائریشن اور بائیومیٹکس نامی جریرے میں پیش کی گئیں جنھیں فزکس انسٹیٹیوٹ نے شائح کیا ہے۔

دوشاخہ تتلیوں کے پر اُن کی جسامت سے بڑے ہوتے ہیں جو انھیں پھڑ پھڑانے میں گاہے بگاہے مدد دیتے ہیں۔

یہ تتلیاں اس وجہ سے بھی منفرد ہوتی ہیں کیو نکہ دوسرے کیڑوں کی طرح اُن کے بڑے پر ہوتے ہیں جو انہیں اڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔