وینزویلا: ’خدا سے ملاقات‘ کے لیے بچوں سمیت روحانی سفر پر روانہ ہونے والا گروہ مل گیا

Agentes del Cuerpo de Investigaciones Criminales y Penales (CICP) utilizan binoculares y drones tratando de ubicar al grupo.

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحکام نے تلاشی کی کوششوں میں ڈرون اور کتوں کا استعمال کیا
    • مصنف, وینیزا بشلٹر
    • عہدہ, بی بی سی نیوز
  • مطالعے کا وقت: 3 منٹ

لاطینی امریکا کے ملک وینزویلا کے حکام کا کہنا ہے کہ انھیں انڈیز پہاڑیوں پر مبینہ طور پر ’روحانی سفر‘ پر روانہ ہونے والے 16 افراد صحت مند حالت میں مل گئے ہیں۔

جمعرات کے دن مغربی وینزویلا میں کولمبیا کے ساتھ سرحدی ریاست تاچیرا کے گورنر فریڈی برنال نے ٹویٹ کیا کہ تقریباً 10 دن تک پہاڑی علاقے کی تلاش کے بعد انھیں 16 افراد پر مشتمل یہ گروہ صحت مند حالت میں ملا، ان افراد نے بتایا کہ وہ روحانی سفر پر گئے تھے۔‘

اس گروہ میں چند دنوں کی نوزائیدہ بچی کے علاوہ کئی نوعمر بچے بھی شامل ہیں۔ ان لاپتہ افراد سے 22 اگست کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ یہ گروہ تاچیرا کے لاگریٹا شہر سے انڈیز کے پہاڑی علاقے کی جانب نکلا تھا اور تب سے لاپتا تھا۔

16 افراد کے گروہ کے رشتہ داروں کو جمعرات تک ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔

منگل کو تاچیرا ریاست کے حکام نے اس گروہ کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کے لیے لا گریٹا کے قصبے کے آس پاس کے پہاڑی علاقے میں ڈرون اور کتوں کو استعمال کیا۔

میئر فریڈی برنال نے وضاحت کی کہ وہ پیرمو لا نیگرا کے نام سے مشہور سیکٹر میں لا گریٹا اور ریاست میریڈا کے ٹوور قصبے کے درمیان ملے ہیں۔

سائنٹیفک، پینل اینڈ کریمنل انویسٹی گیشن کور (سی آئی سی پی سی) کے ڈائریکٹر ڈگلس ریکو نے سوشل نیٹ ورکس پر اس گروہ کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جنھوں نے بچہ اٹھایا ہوا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

’وہ چار دن کے لیے گئے تھے‘

اس سے قبل گمشدہ افراد کے پڑوسیوں نے مقامی اخبار ’لا نیشیون‘ کو بتایا کہ یہ سب مقامی لوگ تھے جو کھانا اور کیمپنگ کا سامان لے کر پہاڑوں کی جانب یہ کہہ کر روانہ ہوئے تھے کہ وہ چار دن کے لیے ایک ’روحانی سفر‘ پر جا رہے ہیں۔

منگل کو مقامی انتظامیہ نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ٹیموں کو اس مقام پر روانہ کیا تھا جہاں مقامی لوگوں کے مطابق ان کو آخری بار دیکھا گیا تھا لیکن ان کو کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

لا گریٹا کا یہ علاقہ تقریبا 4725 فٹ بلندی پر واقع ہے جس کے قرب و جوار میں پہاڑیاں ہیں جن کی بلندی نو ہزار فٹ تک ہے۔

لا گریٹا کا علاقہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلا گریٹا کا علاقہ

مشکوک گمشدگی

علاقے کے میئر نے ان افراد کی گمشدگی کو ’بہت مشکوک‘ قرار دیا تھا۔

تاہم انھوں نے کہا تھا کہ ’اس بارے میں مختلف نظریات ہیں کہ کیا ہوا لیکن ہم حتمی طور پر اس وقت تک کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک ہماری تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی۔‘

لا گریٹا کے ایک پادری کے مطابق اس گروہ میں شامل تمام افراد ایک خاتون کے مرید تھے جس کا دعویٰ تھا کہ اس پر ’وحی‘ نازل ہوتی ہے۔

’لا نیشیون‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ 57 سالہ مذہبی خاتون ہی اپنے مریدوں کو اپنے ساتھ پہاڑوں پر لے کر گئیں تھیں اور انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس روحانی سفر میں ان کی ’خدا سے ملاقات‘ ہو گی۔

اخبار کے مطابق اس خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ملاقات ایک پہاڑی پر ہو گی جو جوان پیبلو پینالوزا نیشنل پارک کے قریب اور ٹچیرہ اور میریڈا ریاست کے درمیان پہاڑیوں میں ہے۔

ایک اور مقامی اخبار نے گمشدہ افراد کے رشتہ داروں سے بات چیت کی اور لکھا تھا کہ ان افراد کے مطابق یہ خاتون کوئی عام شخصیت نہیں۔

مزید پڑھیے

لانیشیون نے بھی ایک شخص سے ان دعووں پر انٹرویو کیا تو اس نے بتایا تھاکہ ’اس خاتون نے کئی لوگوں کو چرچ بھجوایا۔ وہ کہتی تھیں کہ مسیح ہمارے اعمال کی وجہ سے خون کے آنسو روتے ہیں اور یہ کہ دنیا ختم ہونے والی ہے۔‘

مقامی چرچ کے پادری نے اتوار کو اپنے وعظ میں لوگوں کو تنبیہ کی تھی کہ وہ ایسے جنونی لوگوں کی باتوں میں مت آئیں جو دنیا کے ختم ہونے جیسے دعوے کرتے ہیں۔