چڑیا گھر میں جانوروں کا وزن کیسے کیا جاتا ہے؟

مشرقی انگلینڈ کے وپسنیڈ چڑیا گھر کے تمام جانوروں کا وزن چڑیا گھر کے سالانہ وزن پروگرام میں ہوتا ہے۔ اس وائلڈ لائف پارک میں موجود ساڑھے نو ہزار جانوروں کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے۔

جانور

،تصویر کا ذریعہZSL Whipsnade Zoo

،تصویر کا کیپشنجانوروں کے سائز اور وزن کے بارے میں تمام معلومات ایک ڈیٹا بیس میں محفوظ ہیں، جسے زولوجیکل انفارمیشن مینجمینٹ سسٹم کہا جاتا ہے۔ اس سے دنیا بھر میں موجود جانوروں کی فلاح و بہبود کے مراکز میں کام کرنے والے عملے کے درمیان معدومیت کے شکار جانوروں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔
جانور

،تصویر کا ذریعہZSL Whipsnade Zoo

،تصویر کا کیپشنیہاں کچھ بندروں کا وزن کیا جا رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اسے پسند کرتے ہیں۔
جانور

،تصویر کا ذریعہZSL Whipsnade Zoo

،تصویر کا کیپشنہر جانور کی اپنی خصوصیات ہوتی ہیں اور انھیں مختلف طریقوں سے پیمائش کے لیے آنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ یہ پینگوئن اپنے پسندیدہ کھانے کی محبت میں وزن کرنے والی مشین پر آ جاتے ہیں۔
جانور

،تصویر کا ذریعہZSL Whipsnade Zoo

،تصویر کا کیپشنجانوروں کی کمر کی پیمائش ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو یہ جاننے میں مدد دیتی ہے کہ کون سا جانور حاملہ ہے۔ چڑیا گھر کے بہت سے جانور معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں اور چڑیا گھر کی افزائش نسل کے بین الاقوامی پروگراموں کے تحت آتے ہیں۔
جانور

،تصویر کا ذریعہZSL Whipsnade Zoo

،تصویر کا کیپشنیہ گینڈا چڑیا گھر کا سب سے بھاری جانور ہے۔ 1650 کلوگرام کے اس جانور کا وزن کرنے کے لیے صنعتوں میں استعمال ہونے والے پیمانوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
جانور

،تصویر کا ذریعہZSL Whipsnade Zoo

،تصویر کا کیپشنتتلی کا وزن کیسے کیا جا سکتا ہے؟ کیڑوں جیسے تتلیوں اور مکڑیوں کا وزن اور پیمائش کرنے کے لیے انتہائی حساس آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔
جانور

،تصویر کا ذریعہZSL Whipsnade Zoo

،تصویر کا کیپشناس تتلی کے پروں پر سرخ دھبے شکاریوں کے لیے انتباہ کا کام کرتے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ زہریلے اور خطرناک کیڑے ہیں۔ یہ تتلیاں میکسیکو کی ہیں اور زیادہ تر جنوبی امریکہ کے شمالی علاقوں میں رہتی ہیں۔
جانور

،تصویر کا ذریعہZSL Whipsnade Zoo

،تصویر کا کیپشنیہ قطبی ہرن بھی اپنا وزن کرانے آیا ہے اور اس کا وزن 71.5 کلو ہے۔
جانور

،تصویر کا ذریعہZSL Whipsnade Zoo

،تصویر کا کیپشنفلورا ایک اور قطبی ہرن ہے اور اس کا وزن 77 کلو ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ قطبی نر اور مادہ ہرن دونوں کے سینگ ہوتے ہیں جبکہ دوسری اقسام کے ہرن میں صرف نر کے سینگ ہوتے ہیں۔
جانور

،تصویر کا ذریعہZSL Whipsnade Zoo

،تصویر کا کیپشنان دونوں نیولوں کا وزن تقریباً ایک ایک کلو ہے، چینی کے ایک پیکٹ کا سائز!
جانور

،تصویر کا ذریعہZSL Whipsnade Zoo

،تصویر کا کیپشنیہ طوطے وزن کے لیے ایک خاص قسم کی چھڑی پر کودتے ہیں۔
حیوان

،تصویر کا ذریعہZSL Whipsnade Zoo

،تصویر کا کیپشنکیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ گرگٹ کا وزن کتنا ہوتا ہے؟ خیر گرگٹ کا وزن کرنے کے لیے درخت کی شاخ کا ایک ٹکڑا پیمانے پر لگایا جاتا ہے۔ اس گرگٹ کا وزن 209 گرام ہے۔ یہ نر گرگٹ ہے کیونکہ اس کے جسم پر فیروزی، سبز اور نیلی لکیر ہے۔ مادہ گرگٹ کم رنگین ہوتی ہیں اور ان میں نظروں سے چھپنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔