بیوقوف کتے، ہنستے گھوڑے اور مزاحیہ بلّیاں، یہ ہیں 2020 کی پالتو جانوروں کی مزاحیہ تصاویر

پالتو جانوروں کے کیا کہنے، کبھی وہ بہت ہی پیارے لگتے ہیں اور کبھی ان کی حرکتیں انتہائی عجیب ہوتی ہیں۔

بیوقوف کتوں، ہنستے گھوڑوں اور مذاحیہ بلّیوں کی یہ تصاویر اس سال کے ’کامیڈی پیٹ فوٹوگرافی ایوارڈز‘ کے کچھ فائنلسٹ کی ہیں۔ ذرا دیکھیں تو!

اونگھتا ہوا خرگوش

اس خرگوش کو ہی دیکھیے۔۔۔ اتنے زور سے جمائی لی کہ دانت تو نمایاں ہیں ہی لیکن آنکھوں کا کوئی نام و نشان نہیں۔

مرتبان میں جھانکتا کتا

اس کے بعد کیا ہوا؟ ہمیں کبھی پتا نہیں چلے گا کہ یہ کتا خود پر قابو رکھنے میں کامیاب ہوا یا نہیں۔

اس مقابلے میں پالتو جانور رکھنے والا کوئی بھی شخص حصہ لے سکتا تھا، بھلے ہی انھیں فوٹوگرافی کا کم تجربہ ہو یا زیادہ۔ مقابلہ جیتنے والے کو تین ہزار پاونڈ کا انعام ملے گا۔

انعامی تقریب سے جمع ہونے والی رقم جانوروں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے ادارے ’بلو کراس‘ کو بھی دی جائے گی۔

ناچتی ہوئی بلی

شوبز میں کہتے ہیں کہ جانوروں کے ساتھ کبھی کام نہیں کرنا چاہیے مگر اس بلی کو دیکھ کر تو لگتا ہے کہ اس کی پیدائش ہی سٹیج کے لیے ہوئی تھی۔ پوز تو دیکھیں۔

کچھ لٹک تو نہیں رہا؟ ہم امید ہی کر سکتے ہیں کہ یہ بلی وہاں پھنسی نہ ہو۔

ارے، یہ کیا؟ اچھا، تو بکری جھولے میں بیٹھی ہے۔ اس میں تو کوئی تعجب کی بات نہیں۔

ذرا سنبھل کے!

گھر میں اپنے کتے کو یہ بالکل نہ کرنے دیں! ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس کتے نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس نہیں کیا ہوگا!

اکیلا پن

اس کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ تصویر کورونا کی وبا کی وجہ سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن میں ہم سب کی حالت کی ترجمانی کرتی ہے۔

ہنستا ہوا گھوڑا

آپ کے سب سے اچھے دوست کون ہوتے ہیں؟ وہ جو آپ کے لطیفوں پر ہمیشہ ہنستے ہیں۔

مقابلہ جیتنے والی تصویر کا اعلان 19 نومبر کو کیا جائے گا۔ اس مقابلے کے منتظم ٹام سلم نے کہا: ’سنہ 2020 جیسے سال میں ان تصاویر کی ہم سب کو اشد ضرورت تھی۔‘