جنوبی افریقہ کا خبولا گرجا گھر جہاں ’شراب پی کر خدا سے رابطہ قائم کیا جاتا ہے‘
دنیا بھر میں مختلف اقسام کے گرجا گھر موجود ہیں لیکن جنوبی افریقہ کے خبولا گرجہ گھر جیسا شاید ہی کوئی ہو۔ جنوبی افریقہ کی سیتسوانا زبان میں خبولا کا مطلب ہے ’شراب پینا‘ ہے۔
خبولا گرجہ گھر کے منتظمین کا ماننا ہے کہ وہاں عبادت کے دوران کثیر مقدار میں شراب پینے سے خدا سے رابطہ قائم کیا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ میں اس کورونا وائرس کے باعث شراب پر لگائے جانے والی پابندی دوسرے مرحلے میں ہے تاکہ ہسپتالوں پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
تو یہ گرجا گھر ان دنوں میں کیسے کام کر رہا ہے؟ بی بی سی نے اس گرجا گھر کے بانی پوپ سیتسی ماکیتی سے بات کی۔ مزید جانیے کائلا ہیرمینسن اور کرسچن پارکنسن کی اس ویڈیو میں۔


