آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’پاپ کلچر‘ کی علامات کا استعمال کر کے احتجاج کرنے والے تھائی لینڈ کے نوجوان مظاہرین
تھائی لینڈ میں حالیہ دنوں میں نوجوان مظاہرین کی ایک ایسی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی ہے جو اپنے مظاہروں میں ’پاپ کلچر‘ کی علامات کا استعمال کر رہے ہیں۔
ان مظاہروں کے ذریعے وہ نہ صرف اس ثقافت کی تشہیر کر رہے ہیں جو ان کی زندگی کا مرکزی حصہ ہے بلکہ اس کے ذریعے ان قدغنوں سے بھی بچتے ہیں جو تھائی لینڈ کی حکومت کی جانب سے سخت سکیورٹی قوانین کے ذریعے آزادی اظہار رائے کو سلب کرنے کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔