آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
الاسکا میں سونامی کا خطرہ ٹل گیا
امریکی ریاست الاسکا میں سات اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے بعد جاری ہونے والی سونامی کی وارننگ کو واپس لے گیا ہے۔
سونامی کی وارننگ جاری کے ہونے کے بعد علاقے میں لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کوڈیک کے قصبے سے تین سو کلو میٹر جنوب مشرق میں پچیس کلو میٹر کی گہرائی پر تھا۔
امریکہ میں موسمیات کے قومی ادارے نے برٹش کولمبیا اور الاسکا کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی تھیں جنہیں اب واپس لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
البتہ حکام نے کہا کہ جنوبی الاسکا میں اب بھی کم درجے کی وارننگ کو برقرار ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کوڈیک میں سات اعشاریہ نو کی شدت کے زلزلے کے بعد ایک قریباً چھ انچ کی سمندری لہر وجود میں آئی۔ کہا جا رہا ہے کہ ہومر قصبے میں ایک فٹ بلند لہر کی توقع کی جا رہی ہے۔
اس سے پہلے حکام نے ساحلی رہائشی کالونیوں کو خبردار کیا تھا کہ انھیں حقیقی خطرہ ہے اور لوگوں کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کی تلقین کی گئی تھی۔
ہوائی اور گوام کو بھی ہوشیار رہنے کے لیے کہا تھا لیکن اب ہوائی اور گوام کو دی وارننگ کو ختم کر دیا گیا ہے۔
حکام نے عوام کو باخبر رکھنے کے لیے ہر ایک گھنٹے کے بعد تاز ترین معلومات فراہم کرنے کا بندوبست کر لیا ہے۔