آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا: 17 سالہ لڑکی کا ریپ، چار افراد گرفتار
انڈیا کے جنوبی شہر بنگلور میں پولیس نے ایک سترہ سالہ لڑکی کے ریپ الزام چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس لڑکی کو ایک ہوٹل میں دس دن تک قید رکھا گیا اور کئی مرتبہ ریپ کیا گیا ہے۔
ان چار افراد کو عدالتی ریمانڈ میں بھیجا جا چکا ہے۔ ان چار افراد میں سے ایک شخص اس ہوٹل کا مینجر بھی ہے۔
پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزمان میں سے ایک اور اس لڑکی کا دوست تھا اور اسے ایک پارٹی میں شرکت کے بہانے ہوٹل لے کر گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اطلاعات کے مطابق یہ لڑکی 26 اکتوبر کو گھر سے روانہ ہوئی اور 30 اکتوبر کو اس کے والدین نے اسے لاپتہ رپورٹ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے ریپ اور اغوا کا ایک اور مقدمہ بھی دائر کیا ہے کیونکہ لڑکی بالغ نہیں ہے۔
16 دسمبر 2012 کو انڈیا میں میں چلتی بس کے اندر نربھیا نامی ایک طالبہ کے گینگ ریپ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس کے بعد ریپ کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے ہوئے تھے اور اس ضمن میں قانون سازی بھی کی گئی تھی جس میں ریپ کے لیے موت کی سزا بھی شال ہے، لیکن اس کے باوجود انڈیا میں ریپ کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آ رہی۔