آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اسلامی بمبار کے’مذاق‘ پر پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار
برسلز سے میڈرڈ جانے والی رائن ایئر کی ایک پرواز کو دو گھنٹے تک تاخیر سے روانہ ہونا پڑا کیونکہ اس پر سوار بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے ’بموں سے مسلح اسلامی شدت پسند‘ ہونے کے حوالے سے ’مذاق‘ کرنا شروع کر دیا۔
حکام کو دو گھنٹے تک طیارے کی مکمل تلاشی لینا پڑی اور مسافروں کو طیارے سے اترا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ افراد سنیچر کی صبح اس پرواز پر سوار ہوئے تو بظاہر وہ شراب کے نشے میں تھے۔
ایک 50 سالہ شخص کو اس حوالے سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ اسے جلد ہی فاسٹ ٹریک عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
پولیس کے مطابق اس پرواز کے کمانڈر نے نو افراد کو لے جانے سے انکار کر دیا تھا جن میں سے ایک نے ایسا ’مذاق‘ کیا اور اللہ اکبر کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔
ان مسافروں کا سامان بھی طیارے سے اتار لیا گیا اور پولیس کے تربیت یافتہ سراُغ رساں کتوں نے اس کا جائزہ لیا۔
برسلز کا ہوائی اڈہ اس وقت سے سخت سکیورٹی انتظامات ہیں جب اپریل 2016 میں شہر کے ایک میٹرو سٹیشن پر ایک حملہ کیا گیا جس میں 32 افراد مارے گئے تھے۔
رائن ایئر کئی مرتبہ کہہ چکی ہے کہ وہ اپنے طیاروں پر غل غپاڑا یا بہت زیادہ شراب کے نشے میں دھت افراد کے رویے کو برداشت نہیں کرے گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گ؛ستہ ماہ ایئر لائن نے برطانوی حکام سے کہا تھا کہ وہ ہوائی اڈوں پر دو ڈرنک کی حد مقرر کر دیں۔ یہ مطالبہ اس وقت کیا گیا تھا جب بی بی سی کی ایک تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ گذشتہ سال میں شراب کے نشے میں دھت مسافروں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
ایئر لائن نے پہلے ہی برطانوی مسافروں کے دورانِ پرواز ڈیوٹی فری شراب خریدنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔