انڈونیشیا: تعطیلات گزارنے کے لیے اوباما خاندان کا انتخاب

سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کا خاندان انڈونیشیا میں چھٹیاں کشتی رانی اور خانقاہوں کے دورے کرتے ہوئے گزار رہے ہیں۔

بدھ کو وہ اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ہمراہ انھوں نے جاوا میں قدیم بودھ خانقاہ گئے اور اس کے بعد بالی جزیرے پہنچے۔

براک اوباما انڈونیشیا میں ایک معروف شخصیت ہیں اور انڈونیشیا میں ان کی چھٹیوں کے دن کو ذرائع ابلاغ میں خاصی جگہ دی جاتی ہے۔

سابق امریکی صدر نے بچپن میں چار سال انڈونیشیا میں گزارے تھے۔

وہ چھ سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ہمراہ انڈونیشیا منتقل ہوئے تھے جب ان کی والدہ نے ان کے کینین شوہر سے شادی کے خاتمے کے بعد ایک انڈونیشین مرد سے شادی کی تھی۔

سنہ 2010 میں وہ یہاں امریکی صدر کے طور پر اپنی اہلیہ مشل کے ہمراہ آئے تھے۔

ان کے حالیہ دورے میں ان کی دونوں بیٹیاں ملیا اور ساشا ان کے ہمراہ ہیں۔

ان مہانوں کے لیے سکیورٹی کا خاص انتظام بھی کیا گیا ہے۔

براک اوباما جمعے کو جکارتہ میں صدر جوکو وڈوڈو سے ان کے محل میں ملاقات کریں گے۔

یہ خاندان سنیچر کو دارالحکومت جکارتہ پہنچے گا۔