پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی

،تصویر کا ذریعہEPA
پرتگال میں حکام کے مطابق مرکزی پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث کم سے کم 43 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں زخمی ہونے والے 59 افراد میں متعد فائر فائیٹرز بھی شامل ہیں۔
پرتگال کے وزیرِ اعظم اینٹونیو کوسٹا کا کہنا ہے 'ہم ایک خوفناک المیہ دیکھ رہے ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔'
اس سے قبل سیکریٹری آف سٹیٹ فار انٹیرئیر جارج گومز نے کہا تھا کہ تین افراد پھیپڑوں میں دھواں بھرنے جبکہ 16 اپنی گاڑیوں میں ہلاک ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہEPA
پرتگال کے میڈیا کا کہنا ہے کہ 600 کے قریب فائر فائیٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
پرتگالی اخبار کوریو دو مانہیا کے مطابق زخمی ہونے والے 59 افراد میں ایک آٹھ سالہ بچی بھی شامل ہے۔
اخبار کوریو دو مانہیا نے متنبہ کیا ہے کہ حکام کی متعدد علاقوں میں اب تک رسائی نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پرتگالی حکومت کے مطابق آگے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد وہ تھے جو پیڈروگاؤ گرینڈ کے علاقے کوئیمبرا کے جنوب مشرقی سے 50 کلو میٹر دور اپنے گاڑیوں کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے 20 افراد میں سے متعدد فائر فائیٹرز ہیں۔
ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہے۔










