آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ماچیسٹر حملہ: تحقیقات میں پیش رفت، برطانیہ میں خطرے کی سطح کم کر دی گئی
برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو سنگین سے کم کر کے شدید کر دیا ہے۔
اس اعلان کا مطلب ہے کہ ملک میں دہشت گرد کارروائی ہونے کے امکانات ہیں لیکن زیادہ امکانات نہیں ہیں۔
برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے پولیس کی مدد کے لیے تعینات کی گئی فوج واپس بیرکوں میں چلی جائے گی۔
اس سے قبل ہفتہ کو پولیس نے مانچیسٹر کے علاقے موس سائیڈ سے لوگوں کا انخلا کروایا تھا کیونکہ مانچیسٹر ایرینا میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش کے دوران کارروائی کی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لوگوں کا انخلا حفاظتی طور پر کیے گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
برطانوی وزیر اعظم نے یہ اعلان ایمرجنسی کمیٹی کوبرا کے اجلاس کے بعد ہفتہ کو کیا۔
انھوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے متعدد کارروائیوں کے بعد خطرہ کم ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ مانچیسٹر ایرینا میں دھماکے کے بعد ملک بھر میں خطرے کی سطح سنگین کر دی گئی تھی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔
برطانیہ کے سینیئر ترین انسداد دہشت گردی کے افسر مارک راؤلی نے کہا کہ مانچیسٹر حملے کے حوالے سے مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔
'ہمیں بم کی تیاری کے بارے میں مزید معلومات ملی ہیں اور ابھی مزید کام ہونا باقی ہے۔'