آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اورلینڈو نائٹ کلب کے حملہ آور کی بیوی کی ضمانت پر غم و غصہ
امریکی حکام کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں 49 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دینے والے شخص کی بیوی کو عدالت کی جانب سے ضامنت دہے جانے پر شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
عمر متین نامی حملہ آور کی اہلیہ نور سلمان کو ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر اپنے شوہر عمر متین کی مدد کرنے اور قانون کا راستہ روکنے کے ساتھ ساتھ دولتے اسلامیہ کی حمایت کا الزام بھی ہے۔
کیلیفورنیا کے وفاقی جج نے فیصلہ دیا کہ نور سلمان عوامی تحفظ کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ تاہم انھوں نے دو دن کے لیے فیصلہ پر عمل درآمد معطل کیا تاکہ پراسیکیوٹر کو اپیل کا وقت مل سکے۔
جون 2016 میں ہونے والا یہ حملہ امریکہ کی حالیہ تاریخ کا بد ترین حملہ تھا۔
اورلینڈو کے پولیس چیف جان مینا کا کہنا ہے کہ وہ نور سلمان کو آزاد کرنے کے اس فیصلے پر کافی مایوس ہیں۔
حملے میں بچ جانے والے شخص کرس ہانسن نے اس فیصلہ پر صدمے کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا ’لوگوں کو منشیات بیچنے کے جرم میں جیل بھیجا جاتا ہے لیکن وہ آزاد ہو گی۔ یہ صورتحال کافی دل دکھانے والی ہے۔ اب راتوں کو دوبارہ سونا مشکل ہوگا۔‘
عمر متین نے پچھلے برس 12 جون کو ہم جنس پرستوں کے ’پلس‘ نامی کلب پر حملے کے دوران دولتِ اسلامیہ سے اطاعت کا اقرار کیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پولیس نے نور سلمان سے گذشتہ سال پوچھ گچھ کے دوران دریافت کیا تھا کہ آیا انھیں اپنے شوہر کے منصوبے کا پہلے سے علم تھا۔
انھوں نے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کو بتایا تھا کہ عمر متین حملے سے قبل انتہاپسندانہ مذہبی رجحانات کی طرف مائل ہونے لگے تھے۔
عمر متین نے تین گھنٹے سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے حملے کے دوران دولتِ اسلامیہ کی اطاعت کا اعلان کیا تھا۔
گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اٹارنی جنرل لوریٹا لِنچ نے امریکی ٹیلی ویژن ایم ایس این بی سی کو بتایا کہ 'ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہم اس کیس کے ہر پہلو کا جائزہ لیں گے، حملہ آور کی زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں تفتیش کریں گے، تاکہ نہ صرف یہ معلوم ہو سکے کہ انھوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا، بلکہ یہ بھی کہ اس بارے میں اور کون جانتا تھا، کیا کوئی اور بھی ملوث تھا، اور کیا اس معاملے میں کسی اور کا احتساب ہونا باقی ہے۔'
29 سالہ عمر متین اورلینڈو شہر کے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع قصبے فورٹ پیئرس میں رہتے تھے۔
ان کے والد صدیق متین نے کہا تھا کہ ان کا بیٹا میامی شہر میں دو مردوں کو ایک دوسرے کو بوسہ دیتے دیکھ کر 'سخت مشتعل' ہو گیا تھا۔