آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’بیوی سے تنگ آ کر بینک میں ڈاکہ اور پھر جیل‘
امریکی ریاست کنساس میں ایک 70 سالہ شخص پر بینک میں ڈاکہ ڈالنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔
اس شخص کے مطابق اس نے اپنی بیوی سے تنگ آ کر اس سے جان چھڑانے کے لیے بینک میں ڈاکہ ڈالا۔
لارنس ریپل نے کنساس سٹی بینک میں گذشتہ ستمبر میں ڈاکہ ڈالا تھا لیکن یہ بینک سے باہر نہیں گئے اور اندر ہی پولیس کے آنے کا انتظار کرتے رہے۔
لارنس ریپل نے پولیس اہلکاروں کو بتایا تھا کہ وہ گھر میں رہنے کے برعکس جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔
انھیں الزام ثابت ہونے پر 20 برس تک قید کی سزا ہو گی۔
ان کی اہلیہ عدالت میں موجود تھیں لیکن انھوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق لارنس ریپل نے بینک کے کلرک کو ایک نوٹ دیا جس پر رقم دینے کے مطالبے کے ساتھ لکھا کہ ان کے پاس بندوق بھی ہی۔
ان کو تین ہزار ڈالر کے قریب رقم دی گئی لیکن وہ بینک سے گئے نہیں اور لابی میں رکھی کرسی پر بیٹھ گئے اور گارڈ سے لکھا' میں وہ شخص ہوں جس کی آپ کو تلاش ہے۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لارنس ریپل نے ڈاکے کے لیے ایک ایسے بینک کا انتخاب کیا تھا جس کے قریب ہی پولیس سٹیشن واقع تھا۔
پولیس کے بیان کے مطابق اس واقعے سے ایک دن پہلے ہی لارنس ریپل کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔