آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جرمنی میں جمی ہوئی لومڑی کی نمائش
جرمنی میں ایک شکاری نے برف میں جمی ہوئی ایک لومڑی کو نمائش کے لیے رکھا ہے تاکہ لوگ یورپ کے مختلف ممالک سے گزرنے والے ڈینیوب دریا کے خطرات سے آگاہ ہوں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ لومڑی دریا میں گر گئی تھی اور فوری طور پر جم گئی۔
جرمن شہری فرانز سٹل نے برف میں جمی اس لومڑی کو اپنی فیملی کے ہوٹل کے باہر نمائش کے لیے رکھا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہرن سمیت کئی دیگر جانوروں کو جمے ہوئے دیکھا ہوا ہے۔