آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
بغداد کے ایک بازار میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک
عراق میں حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد کے ایک مصروف بازار میں سنیچر کی صبح ہونے والے دو دھماکوں میں کم سے کم 28 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔
سنیچر کی صبح ہونے والے یہ بغداد کی الا سیناک مارکیٹ میں ہوئے۔
خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے دو خود کش بمباروں نے یہ حملے کیے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک دھماکہ خودکش بمبار نے کیا جبکہ دوسرے کو جائے وقوع پر پہلے ہی رکھا گیا تھا۔
دولتِ اسلامیہ کی جانب سے بغداد میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب عراقی شہر موصل میں تنظیم کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
عراق میں موصل دولتِ اسلامیہ کا آخری گڑھ سمجھا جاتا ہے۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں شدت پسندوں کے حملے ہوتے رہتے ہیں جن میں زیادہ تر عوامی مقامات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دولتِ اسلامیہ نے رواں برس بغداد میں کئی حملے کیے جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔