آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
آسٹریلیا میں مالک مکان نے چور کی پیٹھ پر تیر چلا کر اسے زخمی کر دیا
آسٹریلیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے اپنے گھر میں چوری کرتے ہوئے ایک شخص کو پیٹھ پر تیر مار کر زخمی کر دیا ہے۔
چور نے اتوار کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع گھر سے کیش، گاڑی کی چابیاں، اور دوسری اشیا چوریں کیں۔
جب چور گاڑی چوری کرنے لگا تو گھر کے 68 سالہ مالک نے لکڑی کی کمان سے اسے روکنے کی کوشش کی۔
چور نے گاڑی کو چھوڑ کر باڑ پھلانگی اور جب وہ ایک گاڑی میں بیٹھنے کی کوشش کر رہا تھا گھر کے مالک نے اس پر تیر چلا دیا، جو اس کی پیٹھ کے نچلے حصے پر لگا۔
وہ اس گاڑی میں فرار ہو گیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس کا زخم کتنا گہرا ہے۔
'نیو ساؤتھ ویلزکے ایک پولیس ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ جائے وقوع سے کئی اشیا قبضے میں لی گئی ہیں جن میں تیر اور کمان بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ 'ہمیں لگتا ہے کہ تیر ابھی بھی زخمی شخص کے پاس ہے۔'
اگر کوئی شخص کسی کے گھر گھسنے کی کوشش میں مالک مکان کے ہاتھوں زخمی یا ہلاک ہو جائے تو آسٹریلیا کے قوانین مالک مکان کی کوئی خاص حمایت نہیں کرتے۔ اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ آیا اس نے اپنا دفاع کرتے ہوئے ایسا کیا یا ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نیو ساؤتھ ویلز میں لکڑی کے تیر کمان رکھنے پر کوئی پابندی نہیں اور ان کے لیے کوئی لائسنس یا پرمٹ نہیں لینا پڑتا۔