بھارتی دورہ، گیلانی کی یقین دہانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آئندہ جنوری میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے موقع پر ہرممکن سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے شیڈول کے مطابق دورے کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چونکہ بھارت اور پاکستان دونوں کے عوام کرکٹ سے بے پناہ پیار کرتے ہیں لہذا وہ ذاتی طور پر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے درخواست کرینگے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ بدھ کو بھارتی ہائی کمشنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کی تھی جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں بات ہوئی تھی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر بھی پی سی بی کے چیئرمین سے فون پر بات کرچکے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے اس دورے کے لئے اپنی حکومت سے رجوع کیا ہے اور انہیں توقع ہے کہ دس سے بارہ روز میں حکومت کی طرف سے جواب مل جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کو اسوقت دھچکا پہنچا تھا جب بھارتی حکومت نے بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم کو پاکستان کے دورے کی اجازت نہیں دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام گزشتہ کئی روز سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے پر زور دینے کے بجائے نیوٹرل گراؤنڈز پر کھیلنے کے امکانات کے بارے میں مستقل بیانات دیتے آئے ہیں جس سے اس دورے کے بارے میں بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان کے دورے کی ہرممکن کوشش18 November, 2008 | کھیل ’سرکارسے اجازت ملی تودورہ ہوگا‘18 November, 2008 | کھیل جاوید میانداد ڈائریکٹر جنرل مقرر19 November, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||