عبدالرشید شکور بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی |  |
 | | | ’اس وکٹ پر چار سو محفوظ سکور ‘ |
نویں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل دفاعی چیمپیئن سری لنکا اور بھارت کے درمیان اتوار کو کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔ یہ پانچواں موقع ہے جب دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے فیصلہ کن مقابلے میں مدمقابل ہونگی۔ نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ پر بننے والے بھاری سکور نے دونوں کپتانوں مہیلا جے وردھنے اور مہندر سنگھ دھونی کو یہ کہنے پرمجبور کر دیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں تین سو رن بھی محفوظ سکور نہیں ہے۔ دونوں سے جب پوچھا گیا کہ جیت کے لئے کتنا سکور ہونا چاہیے تو انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا ’اس وکٹ پر چار سو محفوظ اسکور ہے‘۔ دھونی کا کہنا ہے کہ جب وکٹ سے بالروں کو مدد نہ ملے تو بیٹسمینوں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔  | خوشی کی بات  فائنل میں پاکستانی ٹیم ان کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے پاکستان کو شکست دے کر ہوم ایڈوانٹیج خارج کردیا  جے وردھنے |
انہوں نے اپنے اوپنروں وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا اگر یہ دونوں اسی طرح کھیلتے رہے تو انہیں بڑے سے بڑا ہدف عبور کرنے میں پریشانی نہیں ہوگی۔ بھارتی کپتان نے سریش رائنا اور روحیت شرما کی بیٹنگ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ دونوں باصلاحیت کرکٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل اہم میچ ہوتا ہے جس میں آپ کو اپنی پچھلی کارکردگی ایک طرف رکھ ہر چیز ازسر نو شروع کرنی ہوتی ہے۔ دھونی نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہیں، ہر کوئی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہا ہے۔ سری لنکا کے کپتان جے وردھنے کا خیال ہے کہ فائنل میں پاکستانی ٹیم ان کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے پاکستان کو شکست دے کر ہوم ایڈوانٹیج خارج کردیا۔ فائنل میں سری لنکا کی ٹیم میں فاسٹ بولر چمندا واس اور منفرد انداز کے سپنر اجانتھا مینڈس کی واپسی ہوگی۔ یہ دونوں بھارت کے خلاف آخری لیگ میچ نہیں کھیلے تھے۔ مینڈس کی خوبی یہ ہے کہ وہ ایک اوور میں چھ مختلف انداز کی گیندیں کراتے ہیں جن میں لیگ سپن، آف سپن، فلیپر اور دیگر ورائٹی کا استعمال شامل ہے۔ ٹورنامنٹ میں مینڈس گیارہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور جے وردھنے انہیں بھارت کے خلاف ’سرپرائز‘ کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم بڑے سکور کے لئے حسب معمول سنگاکارا اور جے سوریا کی طرف نگاہیں جمائے ہوئے ہے۔ سنگاکارا اس ٹورنامنٹ میں تین سنچریاں بناچکے ہیں۔ |