BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 May, 2008, 07:50 GMT 12:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سلیم ملِک کی اپیل دوبارہ سنیں‘

سلیم ملک
سلیم ملک کا کہنا ہےکہ وہ اب نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کرنا چاہتے ہیں
سپریم کورٹ نے سول کورٹ کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کی تاحیات پابندی کے خلاف اپیل کی از سرِ نو سماعت کرنےکی ہدایت کی ہے۔

سلیم ملک کے وکیل راجہ جہانزیب اختر نے بی بی سی کو بتایا کہ اپیل کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے یہ کہا ہے کہ سول کورٹ کے پاس سلیم ملک کی اپیل کی سماعت کا اختیار موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ جس قانون کے تحت ماتحت عدالت نے سلیم ملک کی اپیل مسترد کی تھی وہ غلط تھا اور اس کے اس فیصلے کو بنیاد بنا کر ہائی کورٹ نے جو فیصلہ سنایا تھا وہ بھی غلط تھا۔

راجہ جہانزیب اختر نے کہا کہ ماتحت عدالت پیر سے روزانہ کی بنیاد پر اس کیس کی سماعت شروع کرے گی۔ سلیم ملک نے جو اس موقع پر عدالت میں موجود تھے کہا کہ انہیں عدالتوں کے چکر لگاتے ہوئے نوسال ہوگئے ہیں۔ ان کا کیرئر اگرچہ ختم ہوچکا اور وہ اب کرکٹ نہیں کھیل سکتے لیکن اپنے حق میں فیصلہ آنے کے نتیجے میں وہ کرکٹ سے کسی نہ کسی صورت میں تعلق قائم رکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کرنا چاہتے ہیں۔

تاحیات پابندی
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے2000 ء میں میچ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے جسٹس ملک محمد قیوم کمیشن کی سفارشات پر سلیم ملک کو کرکٹ کی ہر قسم کی سرگرمی میں تاحیات شرکت سے روک دیا تھا

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے2000 ء میں میچ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے جسٹس ملک محمد قیوم کمیشن کی سفارشات پر سلیم ملک کو کرکٹ کی ہر قسم کی سرگرمی میں تاحیات شرکت سے روک دیا تھا۔

سلیم ملک نے تاحیات پابندی کے اس فیصلے کو پہلے سول کورٹ اور پھر ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد انہوں نے چار سال قبل سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

سلیم ملک پر آسٹریلوی کرکٹرز شین وارن، مارک وا اور ٹم مے نے بھاری رقم کے عوض خراب کارکردگی دکھانے کا الزام عائد کیا تھا تاہم جسٹس فخرالدین جی ابراہیم پر مشتمل کمیشن نے عدم ثبوت پر انہیں اس الزام سے بری کردیا تھا لیکن بعد میں میچ فکسنگ کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ جسٹس قیوم کمیشن نے سلیم ملک پر تاحیات پابندی کی سفارش کی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں تاحیات کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی سے روک دیا تھا۔

اسی بارے میں
سلیم ملک اپیل: سماعت کل
10 November, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد