کراچی: بڑے سکور کی کوشش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز اپنے گزشتہ روز کے سکور 191 رنز پر اننگز کا آغاز کرے گی۔ منگل کو جب کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے اور اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 113 رنز درکار تھے۔ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم تین سو چار رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈیرن گنگا نے ستتر رن بنائے ہیں اور ابھی آؤٹ نہیں ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی کوشش ہے کہ وہ نہ صرف پاکستانی کی برتری کو ختم کرے بلکہ پاکستان کو دوبارہ کھلانے سے قبل بڑے سے بڑا ہدف دے۔ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم پُر اعتماد آغاز کے بعد اس وقت مشکلات کا شکار ہو گئی جب عمر گُل نے بیالیس کے سکور پر ایک ہی اوور میں کرس گیل اور برائن لارا آؤٹ کو آؤٹ کر دیا۔ اس کے دو اوور بعد گُل نے ساروان کو بھی بولڈ کر دیا۔ تین کھلاڑیوں کو دانش کنیریا نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد یوسف ایک سو دو رن کے ساتھ سب سے کامیاب کھلاڑی رہے۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی عمر گُل تھے جنہوں نے چھبیس رن بنائے۔ لاہور میں پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا تھا جبکہ ملتان ٹیسٹ ہار جیت کے نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے کافی عرصے سے کسی بڑی ٹیم کے خلاف ویسٹ انڈیز سے باہر کوئی میچ نہیں جیتا۔ البتہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف انہیں فتح حاصل ہوئی ہے۔ آج کل عالمی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے۔ پاکستانی ٹیم: انضمام الحق، محمد یوسف، عمران فرحت، محمد حفیظ، یونس خان، شعیب ملک، عبدالرزاق، کامران اکمل، شاہد نذیر، عمر گُل اور دانش کنیریا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم برائن لارا، ڈیرن گنگا، کرس گیل، رناکو مارٹن، شِو نرائن چندرپال، ڈوائن براوو، دنیش رام دین، ڈیو محمد، کوری کالیمور، ڈیرن پاول اور جیروم ٹیلر۔ | اسی بارے میں ویسٹ انڈیز کے چھ کھلاڑی آؤٹ28 November, 2006 | کھیل ملتان: پاکستان نے ٹیسٹ بچالیا23 November, 2006 | کھیل آٹھ سنچریاں: یوسف نے ریکارڈ توڑ دیا27 November, 2006 | کھیل ’میں ویون رچرڈز نہیں بن سکتا‘27 November, 2006 | کھیل ہوم ٹیم کو فائدہ کیوں نہیں؟22 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||