BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 July, 2006, 10:37 GMT 15:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیوڈ بیکھم نے کپتانی چھوڑ دی
ڈیوڈ بیکھم
یہ صحیح وقت ہے کپتانی کی ذمہ داری آنے والی نسل کو دی جائے
فٹبال عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کے ہاتھوں شکست کے بعد برطانوی ٹیم کے کپتان ڈیوڈ بیکھم نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اکتیس سالہ بیکھم چھ برس تک برطانوی فٹبال ٹیم کے کپتان رہے۔

جرمنی میں انگلش ٹیم کی اختتامی پریس کانفرنس میں بیکھم نے کہا کہ’ مجھے لگ رہا ہے کہ یہ صحیح وقت ہے کہ میں کپتانی کی ذمہ داری چھوڑ دوں کیونکہ ہم ایک نئے کوچ کے ہمراہ ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں‘۔

تاہم بیکھم کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے بطور کھلاڑی اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ’ قومی ٹیم کی کپتانی میرے لیئے ایک اعزاز اور فخر کی بات رہی ہے اور میں اب انگلینڈ کے لیئے کھیلنا چاہتا ہوں اور نئے کپتان اور نئے کوچ سٹیو مکلارن کی مدد کرنا چاہتا ہوں‘۔

ڈیوڈ بیکھم کو سنہ 2000 میں اس وقت کے نگران مینجر پیٹر ٹیلر نے کپتان مقرر کیا تھا۔ پریس کانفرنس میں آبدیدہ بیکھم کا کہنا تھا کہ’ پندرہ نومبر سنہ 2000 کو پیٹر ٹیلر نے انگلش فٹبال ٹیم کا کپتان بنا کر مجھے میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز دیا تھا اور میرے بچپن کا خواب پورا کر دیا تھا‘۔

یاد رہے کہ پرتگال کے خلاف میچ کے باونویں منٹ میں ڈیوڈ بیکھم زخمی ہونے کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد