پیاسے کھلاڑیوں کی درخواست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے اہلکاروں نے فیفا سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران کھلاڑیوں کو پینے کی چیزوں تک آسانی سے رسائی ہو۔ فیفا کو یہ درخواست گزشتہ روز انگلینڈ اور پیراگوئے کے درمیان فرینکفرٹ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے گرمی سے متاثر ہونے کے بعد کی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کو میچ کے دوران سیال چیزوں کی بہت زیادہ مقدار کی ضرورت پڑی اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے پیراگوئے کے خلاف میچ کے دوران بہت زیادہ پانی پیا۔ لیکن کل کے میچ کے دوران ایسے مراحل بھی آئے جب انگلینڈ ٹیم کے عملے کو اپنے کھلاڑیوں تک پانی پہنچانے میں کافی دشواریاں پیش آئیں۔ ایف اے کے ترجمان ایڈرین بےونگٹن کا کہنا ہے: ’ہم اس معاملے پر کوئی شکایت تو نہیں کرنا چاہتے لیکن ہم فیفا سے بات ضرور کریں گے کیونکہ طبی عملے کو اس صورتِ حال پر تشویش ہے۔‘ انہوں نے کہا عام حالات میں ہمارے کھلاڑیوں کو تقریباً بیس لٹر پانی درکار ہوتا ہے لیکن پیراگوئے کے خلاف میچ کے دوران انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ستر لٹر پانی کی ضرورت پڑی۔
’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کتنا زیادہ پانی درکار ہے اور اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو فوری طور پر پانی اور سیال چیزوں تک رسائی ہونی چاہئیے۔ یہ بھی اہم ہے کہ اس طرح کے شدید (گرم) موسم میں کھیلے جانے والے میچ میں ریفری ایسی صورتِ حال کو ذہن میں رکھے۔‘ انہوں نے کہا کہ اگر میچ کے دوران کسی ٹیم کو تھرو اون یا گول کک کا وقفہ ملے تو ریفری کو چاہیئے کہ وہ وقفے کا دورانیہ کچھ سیکنڈ بڑھا دے تاکہ کھلاڑی اگر کچھ پینا چاہیں تو پی سکیں۔ دریں اثناء انگلینڈ کے کھلاڑی جو کول نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو جرمنی میں شدید گرم موسم میں کھیلنے کے لیئے خود کو موسم کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات تسلیم کی کہ کھلاڑیوں کی توانائی گزشتہ روز کے میچ میں ختم ہوگئی تھی کیونکہ میچ کے دوران درجۂ حرارت تیس درجہ سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ ’میں یہ نہیں چاہتا کہ یوں لگے جیسے میں بہانے کر رہا ہوں مگر کل کی گرمی نے واقعی کھلاڑیوں کو بہت بے حال کیا۔ کل کا میچ کھیلنا بہت دشوار ثابت ہوا کیونکہ ہم ایسے گرم موسم میں کھیلنے کے عادی نہیں ہیں۔ یہ ٹھیک ہے کہ گرمی دوسری ٹیموں کے لیئے بھی ہے لیکن ہم وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ بہتر کھیل پیش کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ | اسی بارے میں فٹبال ورلڈ کپ 200608 June, 2006 | منظر نامہ ورچوئل ریپلے ۔ انگلینڈ بمقابلہ پیراگوائے10 June, 2006 | کھیل افتتاحی میچ میں جرمنی کی فتح09 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||