BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 January, 2006, 15:59 GMT 20:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آخری روز بیٹنگ مشکل ہوگی‘

 گریگ چیپل
گریگ چیپل لاہور وکٹ پر آخری دن بیٹنگ کرنا مشکل ہو گی۔
گریک چیپل نے کہا کہ لاہور ٹیسٹ پچ کافی خشک ہے اور یہ ہر روز اور خشک ہوتی جائے گی اور میچ کے چوتھے اور پانچویں دن بیٹنگ میں مشکل ہو سکتی ہے۔

پہلے روز کے کھیل کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کوچ گریک چیپل نے کہا کہ ان کی حکمت عملی تھی کہ میچ کے پہلے روز زیادہ وکٹیں حاصل کرتے لیکن ہم اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نےکہا کہ وکٹ اچھی ہے اور ان کی خواہش تھی کہ ہم ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرتے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

میچ کے پہلے دن ایک خبر گردش کرتی رہی کہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اور سابق کپتان سورو گنگولی میں بیٹنگ آڈر کے مسئلے پر اختلاف رائے رہا اور تناْؤ کی کیفیت رہی کیونکہ مینجمنٹ گنگولی سے اننگز شروع کروانا چاہتی ہے جس کے لیے گنگولی تیار نہیں ہیں۔

گریک چیپل کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور ہم نے ابھی تک بیٹنگ آڈر کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

اوپننگ کون کرے گا؟
 کپتان ڈراوڈ اور سورو گنگولی میں جھگڑا نہیں ہوا۔البتہ ابھی تک بیٹنگ آڈر کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
کوچ گریگ چیپل

انہوں نے کہا کہ راہول ڈراوڈ اور گنگولی کے درمیان کرکٹ کے معاملات پر معمول کی گفتگو ہوئی ہے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

پاکستان کے نائب کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ لاہور کی وکٹ بیٹسمینوں کے لیے اچھی وکٹ ہے۔

یونس خان نے کہا کہ صبح کے وقت اگرچہ نمی کے سبب بیٹنگ کرنے میں تھوڑی بہت دقت کا سامنا رہا اور انہوں نے وکٹ پر کھڑے رہنے کی کوشش کی اور بعد میں جیسے جیسے نمی کم ہوئی بیٹنگ قدرے آسان ہو گئی اور پھر رنز بھی آسانی سے بننے لگے۔

یونس خان نے کہا کہ انہوں نے کوشش کی کہ تیز رنز بنائیں تاکہ رنز بھی بنیں اور تماشائی بھی محظوظ ہوں۔

یونس خان کا جنہوں نے بھارت کے خلاف بھارت میں ہی ہونے والی گزشتہ سیریز میں پانچ سو آٹھ رنز اور بنگلور ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنائی تھی، کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ٹیم کا سکور زیادہ سےزیادہ ہو اور اس کوشش میں ان کی ڈبل سنچری بھی بن جائے لیکن میرا گول ٹیم کے لیے رنز بنانا ہے۔

یونس خان نے کہا کہ بھارتی بالروں نے اچھی بولنگ کی لیکن میچ کے پہلے دن ہماری قسمت کا ستارہ عروج پر رہا۔انہوں نے کہا کہ وکٹ کو الزام دینا درست نہیں ہو گا کہ یہ مکمل طور پر بیٹنگ وکٹ ہے۔ ہمارے بیٹسمینوں شعیب ملک محمد یوسف اور خودمیں نے اچھی بیٹنگ کی جس کا صلہ رنز کی شکل میں ملا۔

لاہور میچ کا فیصلہ
ابھی سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ میچ ڈرا ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ زیارہ سے زیادہ رنز بنا کر بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈالیں۔
یونس خان

بھارت کے خلاف مسلسل اچھی کارکردگی کی وجہ یونس خان کے نزدیک کوئی خاص نہیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کھیل سے لطف اٹھا رہے ہیں۔

یونس خان کے بقول ابھی سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ بیٹنگ وکٹ کے سبب اس میچ کے ڈرا ہونے کا زیادہ امکان ہے کیونکہ ہماری کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈالیں۔

پاکستان ٹیم کے بیٹس مین محمد یوسف نے یونس خان کی اننگز کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیٹنگ وکٹ ہے البتہ اگر بالر محنت کریں تو وکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم
نیا کوچ اور کپتان ہی نہیں، نئی امنگ چاہیے
گریگ چییپلچیپل آمادہ ہوگئے
چیپل پاکستانی کرکٹرز کی کوچنگ کریں گے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد