آئی سی سی کی امداد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے پاکستان کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے پانچ لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی نےسڈنی میں اپنےاجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ سڈنی میں ہونے والے سپر ٹیسٹ کےدوسرے دن کےکھیل کی تمام آمدنی بھی زلزلہ زدگان کے فنڈ میں دی جائے گی۔ اس موقع پر پورے آسٹریلیا سے لوگ فون پر عطیات دیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس بات کااعلان کرچکا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لاہور میں ہونے والا پہلا ون ڈے ، امدادی میچ ہوگا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||