BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ، 319 پرسات آؤٹ
ٹریسکوتھک
انگلینڈ انیس سو ستاسی سے کوئی ایشز سیریز نہیں جیتا
ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے دن کھیل ختم ہونے تک سات وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے ہیں۔

وکٹ کیپر گیرنٹ جونز، 21 اور ایشلے جائلز5 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

آخری آؤٹ ہونے والے سٹراس تھے جنہوں نے سترہ چوکوں کی مدد سے 129 رنز بنائے۔ انہیں شین وارن نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کولن وڈ سات رنز بنانے کے بعد ٹیٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے تھے۔

اس وقت گیریئنٹ جونز اور ایشلے جائلز کھیل ہیں۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف 72 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کے پہلے چار کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے سپنر شین وارن نے آؤٹ کیا۔ ان کے شکاروں میں ٹریسکوتھک، وان، بیل اور پیٹرسن تھے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شین وارن نے کسی ٹیم کے پہلے چار کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں۔

پیٹرسن تیرہ رنز بنانے کے بعد شین وارن کی ایک عمدہ گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی طرف سے ٹریسکوتھک اور سٹراس نے اوپننگ کی اور محتاط انداز سے کھیل کا آغاز کیا لیکن جب سکور بیاسی پر پہنچا تو شین وارن نے ٹریسکوتھک کو آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ ہیڈن نے لیا۔ ٹریسکوتھک نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان تھے جو ایک سو دو کے سکور پر صرف گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کا کیچ کلارک نے لیا۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بیل تھے جو بنا کوئی رن بنائے شین وارن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اوول کے گروانڈ پر پھیلی دھوپ میں ٹاس جیتنے اور بیٹنگ کرنے کے فیصلہ کو آسٹریلیا کے لیے ایک ابتدائی دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم کو اس پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلے ہی ایک کے مقابلے میں دو میچوں کی برتری حاصل ہے اور آخری ٹیسٹ کے برابر ہونے کی صورت میں بھی وہ یہ سیریز جیت جائیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم انیس سو ستاسی کے بعد کھیلی جانے والی کوئی ایشز سیریز نہیں جیت سکا ہے۔

آسٹریلیا کو ایشز کی ٹرافی اپنے پاس رکھنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم: ایم ای ٹریسکوتھک، اے جے سٹراس، ایم پی وان، آئی آر بیل، کے پیٹرسن، اے فلنٹوف، پی ڈی کولن وڈ، جے او جونز، اے ایف جائلز، ایک جے ہوگرڈ اور ایس جے ہرمیسن۔

آسٹریلیا کی ٹیم: جے ایل لینگر، ایک ایل ہیڈن، آر ٹی پونٹنگ، ڈی آر مارٹن، ایم جے کلارک، ایس ایم کیٹچ، اے سی گلکرسٹ، ایس کے وارن، بی لی، ایس ڈبلیو ٹیٹ اور جی ڈی میکگرا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد