BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 November, 2004, 02:55 GMT 07:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بازید خان کی ٹرپل سینچری

بازید خان
بازید خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔

جمعرات کو حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں راولپنڈی کی طرف سے حیدرآباد کے خلاف کھیلتے ہوئے بازید خان نے جو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے اسٹائلش بیٹسمین ماجد خان کے بیٹے ہیں300 رنز بنائے۔532 منٹ کی بیٹنگ میں انہوں نے28 چوکے اور چار چھکے لگائے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی یہ بارہویں ٹرپل سنچری ہے۔ حنیف محمد کو دو ٹرپل سنچریاں بنانے کا منفرد اعزاز حاصل ہے جن میں499 رنز کی یادگار اننگز بھی شامل ہے جو انہوں نے59-1958 ء میں کراچی کی طرف سے بہاولپور کے خلاف کے پی آئی گراؤنڈ کراچی میں کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے58-1957ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن ٹیسٹ میں رنز بنائے تھے۔

حنیف محمد کے علاوہ انضمام الحق نے بھی اپنی ٹرپل سنچری ٹیسٹ میچ میں اسکور کی ہے جب انہوں نے2002ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں329 رنز بنائے تھے۔

حنیف محمد اور انضمام الحق کے علاوہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں بازید خان سے قبل آفتاب بلوچ،نویدلطیف، راشداسرار، پرویز اختر، وحید مرزا، جاویدمیانداد، مشتاق محمد اور رمیز راجہ شامل ہیں۔

بازیدخان کوحال ہی میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں موقع دیا گیا ملتان میں زمبابوے کے خلاف اپنے پہلے ون ڈے میں وہ اوپنر کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے بارہ رنز بناسکے جبکہ پشاور میں وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد انہیں ڈراپ کردیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد