آسٹریلیا جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی کرکٹ مقابلوں میں آسٹریلیا نے امریکہ کو با آسانی نو وِکٹوں سے ہرا دیا۔ امریکہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چوبیس اوور میں پینسٹھ رن بنائے۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف آٹھویں اوور میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے کاسپرووِچ اور جلسپی نے سب سے زیادہ وکٹیں لیں اور چار چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔ بریٹ لی نے ایک وِکٹ لی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی میتھیو ہیڈن تھے جنہوں نے تئیس رن بنائے اور جانسن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ امریکہ کی ٹیم آسٹریلیا کی ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر امریکہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کھیل بارش کی وجہ سے تیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||