ستمبر میں پہلے بیٹنگ ٹھیک نہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کا میچ بالکل یکطرفہ ثابت ہوا۔ بنگلہ دیش کی سب سے بڑی غلطی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا تھا۔ اس موسم میں بال سِیم اور سونگ کرتی ہے۔ ستمبر میں بال بہت موو ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ میچ معمول کے وقت سے آدھ گھنٹہ جلدی شروع ہو رہے ہیں۔ پہلے پونے گیارہ بجے ہوتے تھے اب سوا دس بجے ہو رہے ہیں جس کا فائدہ اس موسم میں بالر کو ہوتا ہے۔ جنوبی افریقہ کا اس کامیابی سے اعتماد بحال ہوگا۔ وہ اس سے پہلے دس میچ مسلسل ہار چکے تھے اور یہ میچ بیشک ایک کمزور ٹیم کے خلاف تھی لیکن حوصلہ افزا ثابت ہو گا۔ جنوبی افریقہ کے اہم بلے باز ہارشل گبز زیادہ اچھی فارم میں نہیں نظر آئے لیکن کالِس اور سمتھ نے عمدہ بیٹنگ کی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہے لیکن ابھی انہیں مزید تجربہ چاہیے۔ ان کے ملک میں کرکٹ کا شوق بھی بہت ہے لیکن انہیں بڑی ٹیموں کی صف میں آنے کے لیے شاید تین چار سال لگیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||