BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 March, 2004, 09:03 GMT 14:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویسٹ انڈیز ٹیم کی عوام سے معافی
لارا کی ٹیم سینتالیس پر آؤٹ۔
لارا کی ٹیم سینتالیس پر آؤٹ۔
ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے جمعرات کے روز انگلینڈ کے ہاتھوں تاریخ میں سب سے بری شکست کے بعد قوم سے معافی مانگی ہے۔

جمعرات کو سبینا پارک میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم محض سینتالیس سکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بورڈ نے اپنی معافی کے اعلان میں کہا ہے کہ ’ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس افسوس ناک کارکردگی پر ویسٹ انڈیز کے عوام سے معافی مانگتی ہے۔‘

بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ ان چار کھلاڑیوں کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی جنہیں میچ کے بعد ایک ڈسکو کلب میں دیکھا گیا تھا۔ ان چار کھلاڑیوں میں برائن لارا شامل نہیں تھے۔

ٹیم مینجر رِکی سکیرٹ کا کہنا ہے کہ وہ ان کھلاڑیوں کی بے عقلی اور بے شرمی پر بہت برہم ہیں۔

ویسٹ انڈیز جس نے انیس سو اڑسٹھ سے کبھی اپنے ملک میں کوئی سیریز نہیں ہاری اب دوسرے ٹیسٹ کے لئے اس ہفتے کے آخر میں ٹرینڈیڈ جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کو امید ہے کہ ان کے نئے دریافت کردہ نوجوان فاسٹ باؤلر فیڈل ایڈورڈ اپنی انجری کے بعد اب ٹیم میں واپس آجائیں گے اور برائن لارا نے پچھلے میچ میں سلپ میں کیچ ڈراپ کرکے اپنی انگلی پر جو چوٹ کھائی تھی اب اگلے میچ تک بہتر ہوجائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد