BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 November, 2003, 11:03 GMT 16:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا پلہ بھاری
زمبابوے
گرانٹ فلاور سے انگلی کی چوٹ کے باوجود کھیل سکنے کی امید ہے۔

زمبابوے میں منگل کو ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آغاز پر بھی ویسٹ انڈیز کا پلہ بھاری ہی رہا۔

زمبابوے کے بیٹسمین گرانٹ فلاور کی انگلی کی چوٹ اب تک صحیح نہیں ہوسکی ہے مگر وہ امید ہے کہ وہ کھیل سکیں گے۔

پندرہ برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ گرانٹ فلاور یا ان کے بڑے بھائی اینڈی جو عالمی کرکٹ کپ مقابلوں کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے، ملک میں کھیلی جانےوالی سیریز میں شریک نہیں ہوئے۔

فلاور کا کہنا ہے ’یہ بڑا مایوس کن وقت ہے۔ لیکن اس وقت سوائے اس کے اور کچھ نہیں ہوسکتا کہ میں خود کو فٹ رکھوں۔۔۔‘

زمبابوے کے آل راؤنڈر کھلاڑی سین ارون گھٹنے کی چوٹ کے باعث اور میڈیم پیسر (بولر) ڈگلس ہونڈو بھی ران میں تکلیف کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

زمبابوے کو ٹیسٹ کرکٹ کا قابل ذکر تجربہ رکھنے والے محض پانچ ہی کھلاڑی دستیاب ہیں جو منگل کے میچ میں شرکت کریں گے۔

ان کھلاڑیوں میں کپتان ہیتھ اسٹریک، اسٹیوارٹ کارلزلے، کریگ وشارٹ، اینڈی بلگناٹ اور ٹریور گرپر شامل ہیں۔

اسٹریک کا کہنا ہے کہ سیبانڈا جو اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز کریں گے۔ ’سیبانڈا بہت بہتر ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کا مثبت انداز میں مظاہرہ کرے گا۔‘

زمبابوے کے کسی کھلاڑی کے ٹیسٹ میچ کا اسکور دو ہزار سے زیادہ نہیں رہا اور نہ ہی کسی کا اوسط چھبیس رنز سے آگے بڑھ سکا۔

جبکہ اس کے برخلاف دوسری طرف ویسٹ انڈیز کے چھ کھلاڑی ایسے ہیں جن کی اوسط تیس رہی ہے۔

زمبابوے کے گزشتہ دورے میں ویسٹ انڈیز نے ایک صفر کے مقابلے سے فتح حاصل کی تھی اور اس میں پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز سے حاصل ہونے والی برتری بھی شامل تھی جب ویسٹ انڈیز نے ریکارڈ پانچ سن انسٹھ رن بنائے تھے۔

سنیچر کو اختتام پذیر ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین ڈیرن گنگا اور میرلن سیمیولز نے شاندار کھیل پیش کیا تھا۔

جیرومی ٹیلر نے اس میچ میں دس وکٹ حاصل کی تھیں اور وہ بھی مزید بہتر کارکردگی کے لئے تیار نظر آتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے سارے کھلاڑی اس قدر شاندار ہیں کہ ان میں گیارہ کو منتخب کرنا دشوار ہوجاتا ہے۔ ’ہم پر اتنا زیادہ دباؤ آجاتا ہے کہ ہمیں ایک بالکل متوازن ٹیم کا انتخاب کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘

مہمان ٹیم کے لئے صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ بھی اسپن بولر عمری بینکس کا جن کے معدے میں تکلیف ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد