’دورے کی منسوخی قیاس آرائی ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے کہ بھارتی ٹیم کا اگلے مہینے متوقع دورہ منسوخ ہو سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے بی بی سی ارود سے گفتگو کرتے ہوئے ہو کہا ہے ان خبروں کو قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشہ کے پیش نظر بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان منسوخ ہو سکتا ہے۔ برنی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ ہے اور یہ کہ بی سی سی آئی نے نہ تو زبانی اور نہ ہی تحریری طور پر دورے کی منسوخی کا کوئی عندیہ دیا ہے۔ بلکہ ان کی طرف سے جو آخری مصدقہ اطلاع ہے وہ یہ کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔ حفاظتی انتظامات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی انتظامات کا انتہائی اعلی سطح پر جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ مہمان ٹیم کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ برنی کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں صدر جنرل مشرف بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے دورے سے پہلے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||