ریو اولمپکس میں پاکستانی جوڈو کھلاڑی دوسرے راؤنڈ میں باہر

22 سالہ شاہ حسین شاہ کو براعظمی کوٹے کی بنیاد پر اولمپکس میں شرکت کا موقع ملا تھا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن22 سالہ شاہ حسین شاہ کو براعظمی کوٹے کی بنیاد پر اولمپکس میں شرکت کا موقع ملا تھا

ریو میں جاری اولمپکس میں جوڈو کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ اپنی پہلی ہی فائٹ میں شکست کھا کر باہر ہوگئے ہیں۔

شاہ حسین شاہ کو 100 کلوگرام کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں مخالف کھلاڑی کی عدم شرکت کی وجہ سے ’بائی‘ ملی تھی۔

جمعرات کو دوسرے راؤنڈ میں انھیں یوکرینی کھلاڑی آرتم بلوشنکو نے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔

22 سالہ شاہ حسین شاہ کو براعظمی کوٹے کی بنیاد پر اولمپکس میں شرکت کا موقع ملا تھا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

خیال رہے کہ شاہ حسین کے والد باکسر حسین شاہ نے سنہ 1988 میں سیول اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور وہ اولمپکس مقابلوں میں انفرادی کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے آخری پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

ریو روانگی سے قبل بی بی سی اردو سروس کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ حسین شاہ نے کہا تھا کہ انھوں نے اولمپکس کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور انھیں اچھے نتائج کی امید ہے۔

جوڈو کا کھیل اپنانے کی وجہ بتاتے ہوئے شاہ حسین کا کہنا تھا کہ یہ کھیل دوسروں کی عزت کرنا سکھاتا ہے۔

شاہ حسین شاہ ابھی سے 2020 کے اولمپکس پر نظریں لگائے ہوئے ہیں جو ان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوں گے۔