پرتگال نے کروئشیا کو شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہGetty
فرانس میں کھیلے جانے والے یورو 2016 فٹبال ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پرتگال نے کروئشیا کو شکست دے دی ہے۔
جمعرات کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں کیکارڈو کواریسما نے کھیل کا وقت ختم ہونے کے بعد اضافی ٹائم کے اندر گول بنایا۔
کھیل کے 117ویں منٹ پر گول ہوا تاہم میچ میں ٹیموں کی جانب سے تخلیقی صلاحتیوں کی کمی نظر آئی۔
پرتگالی ٹیم کے کوچ فرنینڈو سانتوز کہتے ہیں کہ ’پرتگال نے مکمل طور پر کنٹرول کی کوشش کی لیکن کروئشیا نے انھیں ایسا نہیں کرنے دیا۔‘

،تصویر کا ذریعہReuters
کروئشیا کے کوچ اینتی کاسی نے کہا ’بالکل میں اداس ہوں، ہمارے پاس میچ برابر کرنے کا ایک اچھا چانس تھا۔‘
ہم جانتے تھے کہ اگر ہم نے پرتگال کو ہرا دیا تو ہمارا مقابلہ پولینڈ سے ہو گا، لیکن یہ ٹورنامنٹ ہے۔ ہم نے ہمیشہ مصبوط ٹیموں کے خلاف کھیلا ہے۔‘
انھوں نے مزید اپنی شکست تسلیم کی اور کہا کہ ’پرتگال کے پاس سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور اگر ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے کوئی فیورٹ ٹیم ہے تو وہ اب پرتگال ہی ہے۔‘
اینٹی کاسی کہتے ہیں کہ 120 منٹ تک ہم بہت اچھا کھیلتے رہے اور میچ ہمارے کنٹرول میں رہا،کوئی چانس نہیں دیا سوائے آخری کے اور وہ ہماری غلطی تھی اور اس کی ہمیں سزا ملی۔‘



