کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کی پراعمتاد بیٹنگ

ہیلز اور کومپٹن دوسری وکٹ کی شراکت میں 74 رنز کی شراکت قائم کی

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنہیلز اور کومپٹن دوسری وکٹ کی شراکت میں 74 رنز کی شراکت قائم کی

کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے ہیں۔

آل رونڈر بن سٹروک 74 اور جانی بیرسٹو 39 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل ایلیکس ہیلز اور جو روٹ اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP89586" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> ڈربن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو شکست</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2015/12/151230_durban_test_eng_sa_day5_mb" platform="highweb"/></link>

پہلے ٹیسٹ میچ میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے نک کومپٹن 45 اور جیمز ٹیلر بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان فاسٹ بولر ربادا نے تین جبکہ مورس اور مورکل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کی پہلی وکٹ 55 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان ایلسٹر کک 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نوجوان فاسٹ بولر کاغیزو ربادا کی گیند پر مورس نے ان کا کیچ لیا۔

ایلسٹر کک کے بعد ہیلز کا ساتھ دینے کومپٹن آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 74 رنز کی شراکت قائم کی۔

انگلینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیلز تھے جو 129 کے مجموعی سکور پر مورکل کا شکار بنے۔

ہیلز نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، وہ ڈربن میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ انجری کے باعث نہیں کھیل پائے تھے۔

ان فٹ ڈیل سٹین کی جگہ کیگیسو ربادا کو جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنان فٹ ڈیل سٹین کی جگہ کیگیسو ربادا کو جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے تیز بولر ڈیل سٹین بھی کندھے میں انجری کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ڈیل سٹین پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث دو بار میدان سے باہر گئے تھے، ان کی جگہ کاغیزو ربادا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک کو بھی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے تاکہ اے بی ڈیولیئر صرف اپنی بلے بازی پر توجہ دے سکیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بولر کرس مورس اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کا بطور ایمپائر یہ 100واں ٹیسٹ میچ ہے۔

خیال رہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے جنوبی افریقہ کو 241 رنز سے شکست دی تھی۔