کرکٹ کیمپ میں ساری توجہ عامر پر:تصاویر

پاکستان کرکٹ ٹیم کےنیوزی لینڈ کے دورے سے پہلے لگائے فٹنس کیمپ میں ساری توجہ سزا یافتہ بولر محمد عامر پر مرکوز۔

نیوزی لینڈ کے دورے سے پہلے پاکستانی کھلاڑی لاہور میں لگائےگئے فٹنس کیمپ میں شریک ہیں۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے دورے سے پہلے پاکستانی کھلاڑی لاہور میں لگائےگئے فٹنس کیمپ میں شریک ہیں۔
فاسٹ بولر عمرگل گھٹنے کی تکلیف سے چھٹکارا پا کر ایک بار پھر قومی ٹیم کے ہمراہ پریکٹس میں شریک ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفاسٹ بولر عمرگل گھٹنے کی تکلیف سے چھٹکارا پا کر ایک بار پھر قومی ٹیم کے ہمراہ پریکٹس میں شریک ہیں۔
محمد عامر کو سزا کے پانچ سال مکمل ہونے کے بعد پہلی بار قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں شریک کیاگیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمحمد عامر کو سزا کے پانچ سال مکمل ہونے کے بعد پہلی بار قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں شریک کیاگیا ہے۔
پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سینیئر کھلاڑی محمد حفیظ عامر کی کیمپ میں شمولیت پر احتجاج کے طور پر کیمپ میں شریک نہیں ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سینیئر کھلاڑی محمد حفیظ عامر کی کیمپ میں شمولیت پر احتجاج کے طور پر کیمپ میں شریک نہیں ہوئے۔
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو سزا یافتہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی پر خدشات ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو سزا یافتہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی پر خدشات ہیں۔
محمد عامر نے پابندی اٹھنے کے بعد پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنمحمد عامر نے پابندی اٹھنے کے بعد پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
کیمپ کے دوران کچھ کھلاڑی سپن بولنگ کوچ مشاق احمد کی امامت میں نماز ادا کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکیمپ کے دوران کچھ کھلاڑی سپن بولنگ کوچ مشاق احمد کی امامت میں نماز ادا کر رہے ہیں۔
کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ وہ محمد حفیظ اور اظہر علی کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن ان کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ وہ محمد حفیظ اور اظہر علی کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن ان کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔
محمد عامر کو ٹیم میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑے گی۔
،تصویر کا کیپشنمحمد عامر کو ٹیم میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑے گی۔
پاکستان میں محمد عامر کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کے بارے میں رائے منقسم ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں محمد عامر کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کے بارے میں رائے منقسم ہے۔