فٹبال دیکھنے کے لیے دس ہزار میل کا سفر، میچ منسوخ

اینڈریو یری نے ساؤتھ اینڈ یونائیٹڈ اور بریڈفورڈ کا میچ دیکھنے کے لیے دس ہزار میل کا سفر کیا

،تصویر کا ذریعہandrew urray

،تصویر کا کیپشناینڈریو یری نے ساؤتھ اینڈ یونائیٹڈ اور بریڈفورڈ کا میچ دیکھنے کے لیے دس ہزار میل کا سفر کیا

آسٹریلیا میں فٹبال کے ایک مداح نے ساؤتھ اینڈ یونائیٹڈ اور بریڈفورڈ کا میچ دیکھنے کے لیے دس ہزار میل کا سفر کیا لیکن پھر انھیں یہ پتہ چلا کہ میچ تو ملتوی ہو گیا ہے۔

برزبین سے تعلق رکھنے والے اینڈریو یُری سنیچر کو آسٹریلیا سے برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ پہنچے لیکن اس میچ کو گیلے گراؤنڈ کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اینڈریو یُری نے کہا کہ ’جیسے ہی ہماری گاڑی سٹیڈیم کے باہر پہنچی، ہمیں ہمیں بتا دیا گیا۔ میں چند تصاویر لینے کے لیے گاڑی سے اترا اور پھر ہم واپسی کا سفر اختیار کیا۔‘

،تصویر کا ذریعہtwitter

اس سے قبل ساؤتھ اینڈ میں رہائش پذیر یُری بہت سے میچ انٹرنیٹ پر دیکھ لیتے تھے تاہم شرمپرز کے کھیل کو براہ راست دیکھنے کے شوق نے انھیں برطانیہ جانے پر مجبور کر دیا۔

وہ کہتے ہیں کہ وہ پرانی یادوں کو تازہ کرنا چاہتے تھے۔

اینڈریو یُری کے مطابق سنیچر کے میچ کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹس لے رہے تھے اور ان کا خیال تھا کہ یہ ملتوی ہو جائے گا، تاہم منتظمین نے میچ کے ملتوی ہونے کی تصدیق ان کی آمد کے بعد کی۔

تاہم وہ پرامید ہیں کہ وہ اگلے تین میچوں کے ساتھ ساتھ کرسمس کے اگلے دن کالچیسٹر میں گھڑ دوڑ کا مقابلہ بھی دیکھ سکیں گے۔