پالیکیلے: سری لنکا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ

،تصویر کا ذریعہGetty
پالیکیلے میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 19 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔
سری لنکا نے 162 رنز کا مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 32.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ بارش سے متاثر ہونے والے اس میچ کو 36 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفیصلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90244" platform="highweb"/></link>
سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50 اور اینجلو میتھیوز نے ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے دو جبکہ رام پال اور جوناتھن کارٹر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 36 اوورز میں مارلن سیموئلز کی شاندار سنچری کی بدولت نو وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلن سیموئلز نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 110 اور جیسن ہولڈر نے 19 رنز بنائے۔
مارلن سیموئل کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے دیگر بیٹسمین نمایاں کارکردگی نہ مظاہرہ نہ کر سکے اور اس کے سات بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندے میں نہ پہنچ سکا۔
سری لنکا کی جانب سے مالنگا، لکمال اور چمیرہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز کو میچ کا بہترین جبکہ سری لنکا کے کوشل پریرا کو سیریز کا کھلاڑی قرار دیا گیا۔



