فیصلہ کن میچ میں پاکستان سات وکٹوں سے کامیاب

 اسد شفیق 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن اسد شفیق 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

ہرارے میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان نے 162 رنز کا ہدف 34ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شعیب ملک 34 اور اسد شفیق 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90271" platform="highweb"/></link>

پاکستان نے 162 کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بلال آصف تھے جو 38 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو صرف 13 رنز ہی بنا سکے جبکہ احمد شہزاد 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل زمبابوے کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.5 اوورز میں 161 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔

زمبابوے کی جانب سے جسٹس چبھابھا اور رچمنڈ متومبامی نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے اپنے دوسرے ہی ایک روزہ میچ میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے بلال آصف نے اپنے دوسرے ہی ایک روزہ میچ میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 89 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے رچمنڈ نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 67 اور چبھابھا نے پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ اور عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں نے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دی تھی۔

ہرارے میں کھیلےگئے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت پانچ رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی تھی۔

پاکستان کے کپتان اظہر علی چوٹ کے باعث میچ نہیں کھیل سکے اور ان کی جگہ سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔