پالیکیلے ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی بولروں کے نام

پاکستان نے اس میچ میں چار فاسٹ بولر اور ایک ہی سپنر یاسر شاہ کو کھیلایا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے اس میچ میں چار فاسٹ بولر اور ایک ہی سپنر یاسر شاہ کو کھیلایا ہے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر یاسر شاہ ایک مرتبہ پھر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور چار وکٹیں حاصل کیں۔ راحت علی اور اظہر علی نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/90114" platform="highweb"/></link>

سری لنکا کی جانب سے اوپنر کرونارتنے نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری سکور کی۔

پاکستان نے جمعے کو ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو دھمت کرونارتنے اور کوشال سلوا نے سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔

کوشال سلوا صرف 9 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو دوسری کامیابی کھانے کے وقفے کے بعد ملی جب یاسر شاہ نے تھرنگا کو 46 رنز پر آؤٹ کیا۔

یاسر شاہ نے ہی تھریمانے اور کپتان میتھیوز کو آؤٹ کر کے پاکستان کو تیسری اور چوتھی وکٹ دلوائی۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنر کرونارتنے نے ذمہ دارانہ اننگز کھلیتے ہوئے سنچری سکور کی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی جانب سے اوپنر کرونارتنے نے ذمہ دارانہ اننگز کھلیتے ہوئے سنچری سکور کی

چار وکٹوں کے نقصان کے بعد سری لنکن بلے بازوں نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا لیکن آخری سیشن میں اظہر علی کی دو گیندوں پر دو وکٹوں نے صورتحال تبدیل کر دی۔

آخری اوورز میں راحت علی نے مزید ایک وکٹ لے کر سری لنکا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

محمد حفیظ اپنے ایکشن کی وجہ سے جبکہ وہاب ریاض پچھلے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونے کے باعث اس میچ سے باہر ہیں۔ اس کے علاوہ جنید خان اور ذوالفقار بابر کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ان کی جگہ راحت علی، شان مسعود، احسان عادل اور عمران خان یہ میچ کھیل رہے ہیں۔

ٹاس کے وقت بولنگ کے فیصلے کے بارے میں کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ’اس کی وجہ کچھ اس گراؤنڈ کی تاریخ اور کچھ وکٹ کی صورتحال ہے۔ پاکستان نے اس میچ میں چار فاسٹ بولر اور ایک ہی سپنر یاسر شاہ کو کھیلایا ہے۔‘

ادھر سری لنکا کی ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دت تھی جبکہ کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔