پی سی بی کی ٹی 20 لیگ آئندہ برس عرب امارات میں

اس ٹی 20 لیگ کے تمام انتظامات پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشناس ٹی 20 لیگ کے تمام انتظامات پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 کرکٹ کی لیگ منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہريار خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں اس ٹورنامنٹ کی طرف متوجہ ہوں۔

اطلاعات کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے لیے فروری کے مہینے کا انتخاب کیا گیا ہے اور اس لیگ کے تمام انتظامات پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔

<link type="page"><caption> پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے پہلے بھی ٹی 20 لیگ منعقد کروانے کی کوشش کر چکا ہے</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2013/02/130208_pakistan_super_league_rwa.shtml" platform="highweb"/></link> اور 2013 میں کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کا منصوبہ بنا کر ملتوی کر دیا تھا۔

اس التوا کی وجہ سرمایہ کاروں اور مشتہرین کی جانب سے بولی لگانے کے لیے کم وقت اور کھلاڑیوں کی جانب سے ٹورنامنٹ کی مجوزہ تاریخوں میں دیگر مقابلوں میں مصروفیت بتائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ہی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی چھ برس بعد بحالی ہوئی ہے۔

2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے پاکستان اپنی ہوم سیریز ملک سے باہر کھیلنے پر مجبور رہا ہے۔