کنگسٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو مشکلات کا سامنا

جعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنجعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل اختتام پر ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مذید 256 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/90005" platform="highweb"/></link>

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھویٹ اور راجندرہ چندریکا نے اننگز کا آغاز کیا۔

میزبان ٹیم کا آغاز تباہ کن تھا اور صرف 77 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بلیٹ وڈ نے 51 اور سائی ہوپ نے 26 رنز بنائے۔

ان دونوں بیٹسمینوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے دیگر کھلاڑی آسٹریلیا کی تباہ کن بولنگ کا سامنے نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں ہیزل وڈ اور نیتھن لیون نے تین تین جبکہ مل سٹارک اور مچل جانسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 399 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات سٹیون سمتھ کی شاندار بیٹنگ تھی، انھوں نے 21 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 199 رنز بنائے۔

سٹیون سمتھ کے علاوہ آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے 47 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے تین بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جےروم ٹیلر نے چھ، جیسن ہولڈر نے دو اور کیمار روچ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

روسو میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔