کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ
،تصویر کا کیپشنکرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا اور 21 کے مجموعی سکور پر آملہ بولٹ کی وکٹوں سے باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشناس وقت ہاشم آملہ کا سکور 10 رنز تھا جس میں دو چوکے شامل تھے۔ ہاشم آملہ جارحانہ انداز اپنائے ہوئے تھے تاہم زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے بولر بولٹ نے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔
،تصویر کا کیپشناب تک دونوں ٹیمیں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل نہیں کھیل سکی ہیں۔ سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں آسٹریلیا یا بھارت سے مقابلہ ہو گا۔
،تصویر کا کیپشناس ورلڈ کپ میں آک لینڈ کے میدان میں جنوبی افریقہ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ایک دلچسپ میچ میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔