پاکستان کوارٹر فائنل میں، سرفراز احمد کی سنچری

،تصویر کا ذریعہAFP
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں پول بی کے میچ میں پاکستان آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 237 رنز بنائے۔
<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://m.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88587" platform="highweb"/></link>
جواب میں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 46.1 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔
سرفراز احمد نے 120 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
عمر اکمل نے ان کا ساتھ دیا اور 29 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 20 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
120 رنز کی شراکت کے بعد احمد شہزاد 71 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 63 رنز سکور کر کے تھامسن کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کو دوسرا نقصان جلد ہی ہوا جب حارث سہیل تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
مصباح الحق نے 45 گیندوں میں 39 رنز سکور کیے۔ انھوں نے تین چوکے اور دو چھکے مارے۔ان کا اپنا پیر وکٹ کو لگا جس کے باعث وہ آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل کپتان پورٹرفیلڈ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر رہے ہیں اور 124 گیندوں میں دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین، سہیل خان اور راحت علی نے دو دو اور احسان عادل اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کو پہلی کامیابی احسان عادل نے دلوائی جب انھوں نے سٹرلنگ کوایل بی ڈبلیو کردیا۔ سٹرلنگ نے امپایر کے فیصلے کے خلاف ریویو لینے کے لیے پورٹرفیلڈ سے مشورہ کیا جنھوں نے ان کو ایسا کرنے سے منچ کردیا۔
پاکستان کو دوسری وکٹ 56 کے مجموعی سکور پر اس وقت ملی جب جوائس کو وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔ جوائس نے 11 رنز سکور کیے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
آئرلینڈ کی کی تیسری وکٹ 86 کے مجموعی سکور پر گری جب نائل او برائن 12 رنز بنا کر راحت لی کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو چوتھی کامیابی 134 کے مجموعی سکور پر ملی جب بیلبرنی 36 گیندوں میں 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کا کیچ شاہد آفریدی نے حارث سہیل کی گیند پر پکڑا۔
شاہد آفریدی نے سہیل خان کی گیند ایک شاندار کیچ پکڑ کر کپتان پوٹرفیلڈ کو آوٹ کیا۔ پورٹر فیلڈ نے 131 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107 رنز سکور کیے۔
آئرلینڈ کے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی گیری ولسن تھے جنھوں نے 38 گیندوں میں 20 رنز بنائے۔ وہ سہیل خان کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
راحت علی نے اپنی دوسری وکٹ سٹیورٹ تھامسن کوآؤٹ کر کے لی۔ تھامسن نے 15 گیندوں میں 12 رنز بنائے اور ان کا کیچ عمر اکمل نے پکڑا۔
آئرلینڈ کے کیون او برائن صرف آٹھ رنز بنا سکے اور وہاب ریاض کی گیند پر صہیب مقصود کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
وہاب ریاض نے اپنی تیسری وکٹ مونی کو آؤٹ کر کے لی۔ مونی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈاکرل آخری گیند پر 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد عرفان انجری کے باعث نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
احسان عادل اب تک اس عالمی کپ میں کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں۔
دوسری جانب تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو ڈراپ کر کے حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں ایک اہم موڑ پر کھڑی ہیں کیونکہ آج کی شکست اس عالمی ایونٹ میں ان کا آخری دن ثابت ہو سکتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے متحدہ عرب امارات کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان تیسرے جبکہ آئرلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔
دونوں ٹیموں کے چھ چھ پوائنٹس ہیں تاہم نیٹ رن ریٹ میں پاکستان آئرلینڈ سے آگے ہے۔ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی .194 ہے جبکہ آئرلینڈ کا نیٹ رن ریٹ منفی 1.014۔
دونوں ٹیموں کو تین میچوں میں کامیابی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کواٹر فائنلز کے آغاز سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آج اپنا چھٹا اور آخری میچ کھیل رہی ہیں۔



